12 جولائی 2012 - 19:30

امريکي پوليس نے سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرہ کرنے والے پرامن شہريوں پر حملہ کرکے متعدد افراد کو گرفتار کرليا ہے-

ابنا: وال اسٹريٹ مخالفين کي ايک بڑي تعداد نے بدھ کے روز نيويارک  کے مشہور زکوٹي پارک ميں جمع ہوکر سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف زبردست نعرے لگائے -پوليس نے  پرامن مظاہرين پر اچانک حملہ کرديا اور دو افراد کو گرفتار کرکے لے گئي-امريکہ ميں وال اسٹريٹ مخالف تحريک کا آغاز سترہ ستمبر دوہزار گيارہ سے ہوا ہے - سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف نيويارک سے شروع ہونے والي يہ تحريک نہ صرف پورے امريکہ ميں پھيل گئي ہے بلکہ متعدد يورپي ملکوں ميں بھي ايسے ہي مظاہرے شروع ہوگئے ہيں-......../169